اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ قطر سے شائع ہونے والے اخبار الشرق کی رپورٹ کے مطابق پوپ فرانسیس نے اپنے اردن کے دورے کے موقع پر دارالحکومت امان میں شاہی محل میں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے شام کے بحران کے حل کے لئے پرامن راہ حل کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔ پوپ فرانسیس نے فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں عدل و انصاف پر مبنی راہ حل پر زور دیا اور کہا کہ فلسطین اور اسرائیل میں فریقین کے درمیان جھڑپوں کا فوری طور پر خاتمہ ہونا چاہیے۔ واضح رہے کہ پوپ فرانسیس مشرق وسطی کے علاقے کے اپنے دورے میں اردن پہنچے ہیں اور وہ اپنے اس تین روزہ دورے میں فلسطین بھی جائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲